لاہور: سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی نااہلی سے خالی ہونیوالی نشست این اے 120 کا ضمنی انتخاب مسلم لیگ (ن) کی کلثوم نواز نے جیت لیا ہے جب کہ تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد دوسرے نمبر پر رہیں۔لاہور میں حلقہ این اے 120 میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ حلقے کے 220 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کلثوم نواز 61254 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی ہیں جب کہ تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے 47066 ووٹ حاصل کئے۔ موجودہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو 14188 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
1,254 total views, 2 views today
Comments