مٹہ(سوات نیوز ڈاٹ کام)اتفاق ایسوسی ایشن مٹہ بازار کے عبوری صدر محمد زوبیر اور جنرل سیکرٹری عثمان غنی نے کہا کہ بازار صفائی اور رنگ کی بارے میں جو پملیٹس تقسیم ہوئی تھے انکے پاک فوج اور اے سی مٹہ اور ٹی ایم اے مٹہ سے کوئی تعلق نہیں بلکے وہ ہم نے جاری کی تھی ضلع سوات اور خصوصاً مٹہ میں پاک فوج اور دیگر اداروں کے قربانیاں قابل تحسین ہیں ہم انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہم مٹہ کی عوام پاک ارمی کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے سوات میں امن لانے کیلئے بہت قربانیاں دی ہے اور ان کے کوششوں کی وجہ سے اس وقت ضلع سوات میں مکمل امن قائم ہوچکا ہے اور ایک پر امن فضاء میں یہاں کی عوام سانس لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ بطور صدر اور جنرل سیکرٹری مٹہ بازار اتفاق ایسوسی ایشن مٹہ بازار کو خوبصورت بنانے کیلئے کئی بار اعلانات کرچکے ہوں لیکن ان اعلانات کا زیادہ اثر نہیں ہوا اور پھر ہم نے پمفلیٹس چھاپے اور غلطی سے ان پر پاک ارمی اے سی مٹہ اور ٹی ایم اے مٹہ کا نام لکھا جبکہ یہ سب ہم نے اپنے طرف سے لکھا ہے لہذا ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ پاک ارمی اے سی مٹہ اور ٹی ایم اے مٹہ کے طرف سے کوئی پمفلیٹس جاری نہیں ہوا ہے یہ پمفلیٹس ہم نے اپنے طرف سے چھاپے ہیں انہوں نے کہا کہ مٹہ کے تمام دوکاندار کو درخواست ہے کہ وہ مٹہ بازار کو خوبصورت بنانے میں ہمارا ساتھ دیں اور تعاون کریں
2,086 total views, no views today
Comments



