سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن نے حلقہ این اے120میں کامیابی کا جشن دوسرے روز بھی منایا،ڈول کی تھاپ پر رو عمران رو کے نعرے اور کارکنوں نے خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کردی، خوشی کی ریلی کی قیادت سٹی صدر سید صادق عزیز نے کی، کارکنوں کی کثیر تعداد میں ریلی میں شریک تھے، جنہوں نے ڈول کی تھاپ کر رو عمران رو کے نعرے لگائے جبکہ میاں نوازشریف زندہ باد ن لیگ زندہ باد کے نعرے لگائے، اس موقع پر کارکنوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی، سٹی صدر سید صادق عزیز نے کہا کہ عوام نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے اور ایک مرتبہ پھر نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن میں تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی چھٹی کردیں گے۔
1,814 total views, no views today
Comments



