سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام 18 ستمبر 2017ء ) پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی شخصیت میاں شرافت علی نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے پچاسی کی سیٹ ہمیں دیا جائے ، امیر مقام کو ایک ہفتہ کے اندر فیصلہ کردیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے مدین میں ایک بڑے سیاسی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کالام اتروڑ، گبرال، مانکیال ، بحرین ، مدین ، اوشو سمیت دیگر علاقوں سے ائے ہوئے مسلم لیگ ن کے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپ کو اختیار حاصل ہے کہ حلقہ پی کے پچاسی کی ٹکٹ کسے دیا جائے ، جس پر ن لیگ ورکروں نے میاں شرافت علی کے حق میں اپنی رائے کااظہار کیا ، اس موقع پر ن لیگ ورکروں نے امیر مقام سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر شرافت علی کو ٹکٹ دیں ، اگرا س مرتبہ ان کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ، تو پھر ازاد یا کسی اور پارٹی کیساتھ شامل ہوکر الیکشن لڑا جائیگا، جس کا نقصان ن لیگ کو ہوگا۔
1,470 total views, 2 views today