سوات، اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سلمان خان لودھی نے کہا ہے کہ بریکوٹ کو ناجائز تجاوزات سے پاک کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اپریشن بدستور جاری رہیگا ،مہلک امراض کے خاتمے کیلئے بریکوٹ میں کپڑے کے بیگز تقسیم کئے جارہے ہیں ان خیالاے کا اظہار گزشتہ روز بریکوٹ میں اپنے افس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بریکوٹ جو کہ سوات کا گیٹ وے ہیں اور یہاں پر جتنے بھی سیاح اتے ہیں تو خوبصورت بریکوٹ کو دیکھ کر اس سے اچھا مسیج جاتا ہے
اسلئے بریکوٹ میں کمشنر ملاکنڈ اور ڈی سی سوات کی خصوصی ہدایت پرناجائزتجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن جا ری ہے اور اس اپریشن میں گزشتہ روز 30 غیر قانونی کھوکھے مسمار کئے گئے اور دکانداروں کو بھی اپنے حد سے تجاوز نہ کرنے کی سختی سے ہدایت کردی ہے اور انکو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کا کہا ہے جس پر دکاندار برادری ہر ممکن تعاون کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بریکوٹ سے تجاوزات کے مکمل خاتمے تک اپریشن جاری رہیگا مذید کہا کہ پلاسٹک شاپنگ بیگز کے وجہ سے جو مہلک بیماریاں پھیلتی ہے اسکے سدباب کیلئے پہلے ہی سے کام شروع ہے اور ابتک ایک ہزار کپڑے کے تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ اب پاک فوج کی تعاون سے دوسرے مرحلے میں پندرہ ہزار کپڑے کے تھیلے تقسیم کئے جاینگے جس سے یہاں کے عوام مہلک بیماریوں سے بچ جاینگے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پلاسٹک کے تھیلوں کے بجائے یہی کپڑے کے تھیلے استعمال کریں تاکہ انکی زندگی محفوظ رہ سکیں ،کہا کہ ڈی سی سوات کے ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ بریکوٹ کے میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مارے اور انہیں سختی سے ہدایت کی کہ وہ معیاری ادویات فروخت کریں انہوں نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ کو صاف ستھرا شہر بنانے کیلئے میونسپل کمیٹی کو سختی سے ہدایات جاری کئے ہیں اور وہ چوبیس گھنٹے کو ششیں کر رہے ہیں ۔
452 total views, no views today


