مینگورہ ،ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے سوات میں خسرہ ویکسینیشن مہم کا باضابطہ افتتاح کیااس موقع پرڈی ایچ او ڈاکٹر ابراہیم اور ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر رحمت الہٰی بھی موجود تھے مہم کے دوران سوات کی 65یونین کونسلز میں 6ماہ تا 10سال کے لاکھوں بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگائیں جائیں گے ۔اس مقصدکے لیے 303ٹیمیں تشکیل دی گئیہیں جو ہر محلے اور گاؤں میں کیمپ لگا کر بچوں کو ٹیکے لگائیں گے مہم کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں
دریں اثناء تحصیل بابوزئی کی یونین کونسلز قمبر،اوڈیگرام ،شاہدرہ،ملوک آباد،رنگ محلہ،لنڈی کس ،گل کدہ،سیدوشریف،آمانکوٹ،رحیم آباداور بنڑاینگروڈھیرئی میں ڈینگی لاروا کے لیے سروے کیا گیا جہاں پہ ڈینگی مچھر کے افزائش کے امکانات موجود تھے وہاں پر نسل کش دوا ڈالی گئی۔ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر ابراہیم نے کہا ہے کہ یہ پہلا راونڈ تھا جو خوش اسلوبی سے اختتام کو پہنچا ۔کچھ عرصے بعد مہم دوبارہ شروع کی جائے گی ڈی ایچ او سوات نے ایک دفعہ پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں او راستعمال کے پانی کو ڈھانپ کے رکھا کریں تاکہ ڈینگی مچھر کو با آسانی کنٹرول کیا جا سکے
550 total views, no views today


