مینگورہ، تحصیل کبل کے علاقہ مانڑئی سے تعلق رکھنے والا معذور شخص عز یز الرحمان انصاف کے حصول کے لئے ایس ایچ آر پی ایس کے دفتر پہنچ گیا جہاں پر انہوں نے چئیرمین محمد رحیم رما خیل ایڈوکیٹ کو فریاد سناتے ہوئے کہا کہ 3مئی 2014کو انکی 22سالہ بیٹی مسماۃ س کو گھر سے اغوا کر دی گئی ہے اس حوالے سے پولیس سٹیشن شاہ ڈھیرئی میں بروقت رپورٹ درج کی گئی ہےلیکن تاحال ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج نہ ہو سکی کیونکہ میں ایک غریب،لاچار اور معذور شخص ہوں جبکہ مخالفین طاقتور اور بااثر افراد ہیں جسکی وجہ سے قانونی طور پر مجھ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
انہوں نے کہا کہ سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی انصاف دلانے اور میری بیٹی کو بازیاب کرانے میں انسانی ہمدردی کے تحت فی سبیل اللہ تعاون کریں اس موقع پر SHRPSکے چئیرمین نے معذور شخص کو قانونی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس حوالے سے اے سی کبل سید نواب کے عدالت میں درخواست دائر کی جس پر اے سی کبل نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے شاہ ڈھیرئی پولیس کو ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرنے اور ملزم کو 21مئی عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔
530 total views, no views today


