سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام 20 ستمبر 2017 ء) جہانزیب کالج اور مینگورہ ڈگری کالج نے سیدو شریف اور بائی پاس سڑک کو بند کردیا، طلبائ نے صوبائی حکومت کی نجکاری فیصلہ کو مسترد کردیا، احتجاج کی وجہ سے سیدوشریف روڈ اور بائی پاس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی کالجوں کی نجکاری کیخلاف جہانزیب کالج ، ڈگری کالج مینگورہ، اور کبل ڈگری کالج کے طلبائ نے احتجاج کیا، سیدو شریف اور مینگورہ ڈگری کالج کے طلبائ نے سڑکوں کو بلاک کیا، جبکہ احتجاجی ریلی بھی نکالی ۔طلبائ نے صوبائی حکومت سے فوری طورپر نجکاری واپس لینے کا مطالبہ بھی کردیا ۔
1,888 total views, no views today
Comments



