بریکوٹ، غالیگے گراونڈ پر دوسراجی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتام کو پہنچا۔فائنل میچ یونیٹڈکرکٹ کلب غالیگے اور این سی سی کرکٹ کلب قمبر کے مابین کھیلا گیا ۔فائنل میچ میں یونیٹیڈکرکٹ کلب غالیگے کے کھلاڑیوں نے بہتر ین کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلیا ۔پہلے کھیلتے ہوئے این سی سی ٹیم قمبر نے پندرہ اوورز میں نونانوے رنز کا ٹارگٹ دیا
بعد میں کھیلتے ہوئے یونیٹڈ کرکٹ کلب کے بیٹسمنوں نے تیرہ اوورز میں ٹارگٹ کو پورا کرتے ہوئے میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز غالیگے گراونڈ پر دوسرا GPLکرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا ۔فائنل میچ کے تقسیم انعامات کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نامی گرامی سماجی شختصیت یحییٰ خان مہمانی خصوصی تھے ۔اس کے علاوہ علاقے کے سماجی حلقوں اور کھلاڑی بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔اس ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کے 48ٹیموں نے حصہ لیا اور یہ ٹورنامنٹ ایک ماہ تک جاری رہا ۔ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی سہیل خان این سی سی کرکٹ کلب قمبر جبکہ مین آف دی میچ ارشد خا ن یونیٹڈکرکٹ کلب کو قرار دے دیا گیا ۔کمیٹی ممبران خضرحیات ،ساجد خان ،گوہر اور جمیل نے کہا کہ اس گراونڈ پر GPLکے نام سے دوسرا ٹورنامنٹ ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ہمار ا مقصد علاقے کے عوام کو تفریح فراہم کرنا جبکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔بعد میں مہمانی خصوصی یحییٰ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم اور کھیل کود کا تعلق چھولی دامن کا ہے ۔کھیلوں سے بھائی چارے کو فروغ جبکہ علاقے میں امن قائم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔بعد میں انہوں نے انعامات تقسیم کردئیے اور کمیٹی کے لئے چالیس ہزار روپے کا اعلان کردیا جبکہ دونوں ٹیموں کے لئے غالیگے سپورٹس کونسل کی طرف پندرہ ہزار روپے نقد کا انعامات کا اعلان کردیا گیا ۔
453 total views, 1 views today