سوات،کراچی میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر شاہ کلام مسعود کے قتل پر نیشنل یوتھ اورپختون ایس ایف سراپا احتجاج ، قاتلوں کو فوری گرفتاراور سزا دینے کامطالبہ ، ملوث پولیس کو بے نقاب کیاجائے ، کراچی میں پختون ایس ایف کو تحفظ فراہم کیاجائے ، پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ملاکنڈ ڈویژن کے صدر حیدر علی شاہ ، نیشنل یوتھ ارگنائزیشن سوات کے صدر ڈاکٹر افتخار شاہ
اور پختون ایس ایف سندھ کے سابق صدر حسن علی خان نے کراچی میں پختون ایس ایف کے صدر شاہ کلام مسعود کے قتل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ اگر سندھ پولیس اس قسم کے اقدامات کررہے ہیں تو سب سے بڑی دہشت گرد سندھ پولیس ہے ، میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شاہ کلام مسعود کی قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، سندھ پولیس نے ایک پر امن شہری اور پختون طلباء کے سالار کو قتل کرکے انسانیت سوز مظالم کی ہے انہوں نے کہاکہ اس قسم کے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ پولیس خود ہی دہشت گردوں کا ٹولہ ہے ، جو پرامن شہریوں کو قتل کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پی ایس ایف ایسٹ کے صدر شاہ کلام محمودمسعود کے شہادت پر افسوس ہے ، اگر سندھ پولیس اس قسم کے کاروائیاں کررہے ہیں تو سب سے بڑی دہشت گرد سندھ پولیس ہے ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جو پولیس آفیسر شاہ کلام مسعود کے قتل میں ملوث ہیں ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے، اور کراچی میں پختون ایس ایف کے لیڈر شپ کو سکیورٹی فراہم کیاجائے ، اگر اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں تو پختون ایس ایف جوا ب دینے کے صلاحیت رکھتے ہیں ، لیکن ہم امن کے داعی ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ ہماری وجہ سے کراچی کے امن پر کوئی غلط اثر پڑے ، لیکن ہم پختون ایس ایف کے لیڈر شپ اور کارکن کے اس طرح قتل عام کو برداشت نہیں کرسکتے، شاہ کلا م مسعود پختون ایس ایف کے ایک نظریاتی کارکن تھے اور اس کے شہادت سے پختون ایس ایف ایک نیک اور مخلص لیڈر سے محروم ہوگئے۔
502 total views, 1 views today