پشاور: انقلاب روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔پشاور کے انقلاب روڈ پر شر پسندوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی، جواب میں پولیس کی جانب سے بھی کارروائی کی گئی جس پر حملہ آور فرار ہوگئے تاہم پولیس نے ان کا تعاقب جاری رکھااور دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
، جن میں ایک بعد میں دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے حملہ آور کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے اور اس کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
537 total views, 1 views today
Comments