سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام) چار باغ میں انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن ، غیر قانونی پلازے سیل کردیئے گئے ، گذشتہ روز اے سی چارباغ کا شف قیوم کی خصوصی ہدایت پر انجینئر ذاکر خان کی نگرانی میں پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ چارباغ اور گرد و نواح میں غیر قانونی پلازوں کے خلاف گرینڈ اپریشن کاآغاز کیا جس میں متعدد غیر قانونی پلازے سیل کردیئے گئے جبکہ متعدد کو وارننگ جاری کیا گیا ، ا س موقع پر انجینئر ذاکر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی سوات عامر آفاق ، اے سی چارباغ کاشف قیوم اور تحصیل ناظم کے خصوصی ہدایت پر تحصیل چارباغ میں غیر قانونی پلازوں ، مارکیٹوں کے خلاف گرینڈ اپریشن جاری ہے جو جاری رہیگا ۔
1,132 total views, no views today
Comments



