مینگورہ، سوات کی سیاحتی علاقے پلوگاہ ،ایجگل روڈ بند ش پر عوام کا احتجاج، علاقے میں ادویات اور اشیائے خورد ونوش کی قلت اور عوام کو شدید مشکلات کا سامناہے انتظامیہ روڈ بحال کرنے کے لیے فوری کام شروع کرے عوام کا مطالبہ ۔سوات کے سیاحتی اور سنکڑوں آبادی والے علاقے پلوگاہ ایجگل روڈ موسم سرما کے اوائل میں برف باری اور سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوئے تھے جو تاحال بند ہے
،روڈ بندش سے علاقے میں موجود افراد کو آمد و رفت ،اشیائے خورو نوش کی ترسیل اور مریضوں کو ہسپتال تک پہنچانے میں مٹلتان تک 9کلومیٹرسے زیادہ پیدل سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ دوسری جانب سوات کے اہم سیاحتی مقامات گلیشئر ، ابشار، فلک سیر، مہوڈنڈ جھیل اورکنڈ یل شائے کے لیے بھی اسی سڑک سے جانا پڑتا ہے ملک بھر سے مذکورہ علاقوں کی سیر کے لیے آئے ہوئے سیا ح روڈ بند ہونے کی وجہ سے ان علاقوں کی سیر کئے بغیر مایوس واپس چلے جاتے ہیں لہذا ضلعی انتظامیہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑک کھولنے کے لیے جلد اقدمات کر ے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے ۔
555 total views, no views today


