مینگورہ، آل یوسی سیکرٹریزیونین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،حکومت سے اگلے سکیل میں ترقی دینے اورضروری سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ، گذشتہ روز مینگورہ میں آل یونین کونسلز سیکرٹریزیونین نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین پلے کارڈ اوربینرزاٹھائے نعرے لگاتے ہوئے سوات کے پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے یونین کے صدر کفایت شاہ نے کہا کہ 1957سے یونین کا سیکرٹری چھ سکیل میں بھرتی ہوتا ہے اورپھراسی سکیل میں ریٹائرڈ ہوجاتا ہے،
انہوں نے کہاکہ اگلے سکیل میں ترقی دینے اوردیگرضروری مراعات کی فراہمی کیلئے ہم نے باربار تحریری درخواستیں دیں مگر ان پر کسی قسم کی کارروائی نہ ہوسکی حکام کی اس لاپرواہی کی وجہ سے ہم حق حاصل کرنے کیلئے احتجاج پر مجبورہوگئے ،انہوں نے کہاکہ ایک سیکرٹر ی تیس ہزارآبادی کیلئے کام کرتا ہے جس میں پولیومہم میں حصہ لینا،ڈیتھ برتھ سرٹیفیکیٹ بنانا،ڈینگی کے خلاف آگاہی مہم چلانا اوردیگر کام شامل ہیں مگر اس کے باوجود بھی ہمیں ترقی نہیں دی جارہی ہے جو ایک قابل افسوس امر ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت فوی طورپر ہمیں سات سکیل سے چودہ سکیل میں ترقی دینے سمیت ٹائم سکیل دے اوردیگرضروری مراعات بھی فراہم کرے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جار ی رکھیں گے،مظاہرہ سے برکت علی،شیرعلی خان اوریونین کے دیگرعہدیداروں سمیت تاجربرادری کے راہنماء سابق ناظم اورسیاسی شخصیت ڈاکٹرخالد محمودخالد نے بھی خطاب کیا۔
464 total views, no views today


