سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام 22 ستمبر 2017 ء / رپورٹ : ساجد خان ) سوات یونیورسٹی میں طلبائ وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کردیئے گئے ، وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تھرڈ فیز میں سوات یونیورسٹی کے قابل طلبائ وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم ہونے کی تقریب پی ٹی سی ایل کیمپس کانجو ٹاون شپ میں منعقد کرائی گئی ، تقریب خاموشی میں منعقد کی گئی، اور اس سے میڈیا کو دور رکھا گیا، تاہم طلبائ وطالبات کی جانب سے سوات نیوز ڈاٹ کام کو تصاویر بھیجنے کے بعد انتظامیہ نے خبر شائع کرنے کا فیصلہ کیا، طلباء وطالبات کے مطابق تھرڈ فیز میں کامیاب طلبائ وطالبات میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت تقسیم کئے گئے ، تقریب کے مہمان خصوصی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کےڈاکٹر جمیل الدین تھے، جنہوں نے طلبائ وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔
1,382 total views, 4 views today