شمس الرحمن نے کہا ہے کہ 1973کے آئین میں سب سے پہلے عوام کے لئے فری تعلیم اور صحت حکومت وقت کی ذمہ داری ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں عوام کا سب سے زیادہ پیسہ تعلیم اور علاج پر خرچ ہورہے ہیں ،پرائیویٹ تعلیمی ادارے اورہسپتال تو محض صرف ایک بزنس بن چکے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ادارے جوپرائیوٹائزیشن کے طرف جارہی ہے عوام کے ساتھ ظلم ہے ،یونیورسٹیوں کی فیس دو ہزار سے بڑھ کر ساٹھ ہزار کرنا اور کہنا کہ ہمارے ساتھ بجٹ نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے ممبران اسمبلی کے ماہانہ خرچے کروڑوں میں ہے مگر تعلیم اور صحت کے لئے نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے سرکاری ہسپتالوں اور سرکاری تعلیمی اداروں میں سہولیات کا فقدان ہے مگر حکومتی حکام تاحال خاموش تماشائی بنے ہیں ۔
960 total views, 2 views today