مینگورہ، قانون کی بالادستی اور عوام میں آئینی حقوق کے حوالے شعور اجاگر کرنے کیلئے حجرہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ایک اجلاس منعقد ہوا ، جسمیں وکلاء برادری ، سول سائٹی مصالحتی جرگوں کے منتظمین نے بھر پور شرکت کی ، اجلاس سے حجرہ آرگنائزیشن کے ای ڈی سلیم احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حجرہ آرگنائزیشن قانون کی بالا دستی اور عوام کو ان کے آئینی و قانونی حقوق کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں ستائے ہوئے افراد کو مفت قانونی امداد بھی فراہم کررہا ہے ،
عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے وکلاء ، پولیس اور دیگر طبقات کو بھی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ، کیونکہ درست تفتیش سے ہی عوام کو انصاف فراہم ہو سکتا ہے ، اجلاس سے ڈی پی پی مجرب خان نے کہا کہ درست تفتیش کے لیے پولیس کو سہولیات کی فراہمی ضروری ہے ، اصلاحی جرگہ کے سربراہ سید انعام الرحمن نے کہا کہ ہم آئین اور قانونی دائرکار کے اندر عوام میں تنازعات ختم کرہے ہیں جس کے معاشرے پر مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں اجلاس سے عمر فاروق باچہ ، سید عمر شاہ نے بھی خطاب کیا ، جبکہ اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں محکمہ پولیس کے افسران کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
379 total views, no views today


