سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام 23ستمبر 2017ء ) یونین کونسل اسلام پور کے ضلعی کونسلر شاہ ولی خان نے کہا ہے کہ یونین کونسل اسلام پور کے پہاڑی علاقوں میں انجینئر امیر مقام کی تعاون سے سڑکوں کا جال بیچھانے کا منصوبہ جاری ہے ، انشاء اللہ وہ جلد ازاز جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا ، میں اس علاقے کا باسی ہوں اوراپنے علاقے کے مشکلات کے سے بخوبی اگاہ ہو، کوشش کریں گے کے اپنے علاقے کے عوام کو ان کے دہلیز پر مسائل حل کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل اسلام پور کے علاقہ سلیم خان میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ یونین کونسل اسلام پور کے عوام کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروکار لائیں گے اور ان مشکلات کودور کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ، انہوں نے کہا کہ اب سلیم خان سے تور کمر تک تقریباً 5کلومیٹر سڑک نکالا گیا ہے جبکہ مزید کام بھی جاری ہے جس کے بعد پے در پے یونین کونسل اسلام پور کے تمام علاقوں باکار ،سلیم خان ،گوجر تنگے ، تیر کانڑہ اور کوہستان گھٹ میں سڑک تعمیر کریں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن غریب عوام کی پارٹی ہے اور انہوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی بقاء کے لئے جدوجہد کیا ہے ، اس موقع پر انہوں نے ورکرز پر زور دیا کہ پارٹی کمپین تیز کرکے آئندہ آنے والے انتخابات میں پاکستان مسلم ن کا نام سروخرو کریں ، علاقے کے عمائدین نے ضلعی کونسلر شاہ ولی خان کی قیادت میں انجینئر امیر مقام کی تعاون سے جاری ترقیاتیکاموں انجینئر امیر مقام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ اور امیر مقام زندہ بادکے نعرے لگائیں ۔
1,350 total views, 2 views today