خوازہ خیلہ (سوات نیوز ڈاٹ کام 23ستمبر 2017ء ) پولیس اور ڈاکٹر نے حقا ئق چھپا کر ہما ری سا تھ نا انصا فی کی ہے ٗ مجھ پر فائر نگ پستول سے ہو ئی ہے جبکہ میڈیکل اور پولیس رپو رٹ میں فا ئرنگ کا ذکر نہیں ٗ اعلیٰ حکام انکو ائر ی مقررکر کے ہما ری داد رسی کر یں خوازہ خیلہ کے علاقہ شین نویکلے بنکٹ کے رہا ئشی محمد جا ن اور محمد اقبال نے خوازہ خیلہ پر یس کلب میں پریس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ گز شتہ دنوں ملزمان خا لد اور امجد کو گھر کے سامنے بیٹھنے سے منع کر نے پر تلخ کلا می ہو ئی تھی بعد میں بااثر ملزمان نے راستے میں بیٹھ کر ہم پر حملہ کیا اور پستول سے فائر نگ کر کے زخمی کر دیا جس کا مقدمہ پولیس چوکی فتح پور میں درج ہوا مگر بعد میں پولیس اور خوازہ خیلہ ہسپتال کے ڈاکٹر با اثرملزمان سے مل کر رپو رٹ تبدیل کر دی اور پستول کے بجا ئے تیز دھا رآلہ کو ظا ہر کیا گیا ہے جو کہ ظلم کی انتہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایک غریب خا ندان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ملزمان با اثر ہے جس کیو جہ سے ہما ری ساتھ ظلم ہورہا ہے انہوں نے ڈی آئی جی ملا کنڈ ٗ ڈسٹر کٹ پولیس افیسر اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہو نے والے ظلم کیخلاف انکو ائر ی مقر رکرکے انصاف دلا نے میں اپنا کردار ادا کر یں ٗ محمد اقبال نے کہا کہ ہم کو کئی سالوں سے مسلسل تنگ کیا جا رہا ہے جس کیو جہ حا ل ہی میں جا ری میٹرک امتحا ن میں پر چہ بھی ضا ئع ہو گیا ہے اور مختلف طریقوں سے ہمیں تنگ کر نے کا سلسلہ جا ری ہے اعلیٰ حکام اس ظلم و زیا دتی کا نوٹس لیں ۔
1,466 total views, no views today



