مٹہ (سوات نیوز ڈاٹ کام 23ستمبر 2017ء ) ضلعی کونسل رشید عالم خان سید علی شاہ خان اور شوکت علی نے کہا ہے کہ حکومت اور دیگر ذمہ دار ادارے فوری طور پر گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول گوالیرئی کو فسٹ ائر اور سیکنڈ ائر کے کلاسوں کیلئے فی میل سٹاف فراہم کرکے علاقے کی بڑی تعداد میں تعلیم سے محروم ہونے والی بچیوں پر رحم کریں مذکورہ سکول تین سال پہلے بناکر تاحال اس سکول کی فسٹ ائر اور سیکنڈ ائر کیلئے سٹاف کی بندوبست نہ ہونا علاقے کیساتھ ظلم و زیادتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یونین کونسل بہا گوالیرئی اور برتھانہ کے معززین علاقے کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر افراد نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ اس وقت اس علاقے میں لڑکیوں کی تعلیم بہت ضروری ہے اور حکومت نے یہاں پر گورنمنٹ ہائر گرلز سکول بناکر یہاں کی عوام کادیرینہ مطالبہ پور ا کیا ہے لیکن پچھلے تین سال اب یہاں پر سکول میں خواتین اساتذہ سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی بچیاں میٹرک کی بعد مذید تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہے اور اس سال بھی سٹاف تعینات نہ کرنے کی وجہ سے یہاں کی سینکڑوں کی تعداد میں لڑکیاں میٹر ک کی بعد تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور دیگر ذمہ دار ادارے یہاں کی بچیوں پر رحم کرکے اس سکول کی فسٹ ائر اور سیکنڈ ائر کلاسوں کیلئے خواتین سٹاف تعینات کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے اجلاس کے اخر میں اس سلسلے میں ایک قراداد بھی متفقہ طور پر منظور کیا گیا
1,514 total views, no views today



