لاہور(این این ائی) قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے دبئی روانہ ہو گئی ہے۔قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی کے لئے روانہ ہوئی۔ 16 رکنی قومی ٹیم اور 9 ٹیم آفیشل متحدہ عرب امارات کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر اور دوسرا ٹیسٹ 6 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔
1,578 total views, no views today
Comments



