سوات ، یونیورسٹی آف سوات میں ’’بیرونی ممالک کی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے مواقع اورممکنہ چیلنجز‘‘کے حوالے سے گزشتہ روزایک سیمینارمنعقدہواہے جس میں پشاوریونیورسٹی کے پروفیسرڈاکٹرامداداللہ نے تعلیم کے مواقع اورطلبہ کوممکنہ طورپرپیش آنے والی مشکلات پرتفصیلات کے ساتھ لیکچردیا۔ اس موقع پریونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجہانزیب خان نے آنے مہمانوں کو سوات یونیورسٹی آمد پر خوش آمدید کہا۔
سیمینارمیں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلباء وطالبات اورفیکلٹی ممبران نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ سیمینارکامقصدطلبہ کوبیرونی ممالک کی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے آگاہی دینااوراس ضمن میں انہیں ممکنہ مشکلات سے آگاہ کرکے ان کے تدارک کے سلسلہ میں ان کی راہنمائی کرناتھا۔اپنے لیکچرمیں پروفیسرڈاکٹرامداداللہ نے بیرونی ممالک خاص کرامریکہ اوریورپی ملکوں کی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع کاذکرکیااورکہاکہ طلباء وطالبات کیلئے باہرکے ملکوں میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع موجودہیں تاہم ان سے استفادہ کیلئے ضروری ہے کہ طلبہ کی بہتررہنمائی کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ مشکلات ہرجگہ ہوتی ہیں تعلیم کے میدان میں بھی طلبہ کومشکلات کاسامناہوسکتاہے جس کامقابلہ کرکے ہی طلبہ اپنے مستقبل کوتابناک بناسکتے ہیں۔اپنے خطاب میں وائس چانسلرڈاکٹرمحمدجہانزیب خان نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ سیمینارمیں شریک طلباء وطالبات اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے بہترمعلومات سے استفادہ کریں گے اوراپنے مستقبل کوبہتربنانے کیلئے اپنی توجہ حصول تعلیم پرمرکوزکریں گے۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی آف سوات مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگراموں کاانعقادکرے گی تاکہ یہاں پڑھنے والے ہرطالب علم کواعلیٰ تعلیم کی افادیت ،اہمیت اورممکنہ مواقع سے آگاہی دلائی جاسکے۔
452 total views, no views today


