سوات ،اسلام آباد اور پشاور کے بعد سوات میں بھی انیس رکنی کونسل کا قیام عمل میں لایاگیا ، انسپکٹر جنرل صوبہ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر ضلع سوات کی سطح پر عوام میں پائی جانیوالی آپس کے تنازعات کو حل کرنے کیلئے ایک کونسل کا قیام عمل میں لایاگیا ہے انیس رکنی کونسل کی تقریب حلف برداری تھانہ مینگورہ میں منعقد ہوئی۔
جس میں ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج عبداللہ خان ، ڈی پی او سوات شیر اکبرخان دیگر پولیس آفیسرز اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن آفسر خان نے انیس رکنی کونسل سے حلف لیا ، کونسل میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے سماجی شخصیات کو ممبر شپ دی گئی ہےجو لوگوں کے تنازعات حل کرائیں گے اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن افسر خان نے خطاب کرتے ہوئے سوات میں ڈسپیوٹ ایزولوشن کونسل کے قیام کو خوش آئند قرا ر دیا اور کہاکہ آپس کے چھوٹے موٹے اختلافات اور تنازعات کو اب کونسل کے زریعے حل کئے جائیں گے اس کونسل کو اس کار خیر میں باقاعدہ طورپر حکومتی اور سرکاری سطح پر تعاؤن حاصل ہوگی ، انہوں نے کہاکہ معاشرتی برائیوں اور آپس کے اختلافات اور تنازعات کا خاتمہ کونسل کے فرائض اور ذمہ داری ہے آپس میں بھائی ثارے کوفروغ دینا ہوگی ، انہوں نے کہاکہ سوات میں کونسل کا قیام ایک اچھا اور نیک شگون عمل ہے ، انہوں نے کونسل میں شامل افراد سے اس توقع کا اظہار کیا کہ ان پر جس بھرپور اعتماد کااظہار کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اترینگے ۔
433 total views, no views today


