مینگورہ، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات کے ناروا روئیوں کے خلاف سینئر صحافیوں کا احتجاجی بائیکاٹ کی دھمکی ، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات شیر اکبر خان کے ناروا روئیے اہم پروگرام اور تقریبات میں سینئر صحافیوں کو نظر انداز کرنا اور منظور نظر صحافیوں کو پروگرام اور پرکشش مراعات سے نوازنے کا سلسلہ جاری ہے جس پر سوات کی سینئر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا ہے کہ اگر ڈی پی او نے اپنا روئیہ تبدیل نہیں کیا تو سینئر صحافی ڈی پی او سوات کے ہر قسم کے تقریبات اور پروگراموں کا بائیکاٹ کریں گے ، چند منظور نظر صحافیوں کو پروگراموں میں یہ مدعو کرتے ہیں جبکہ سینئر صحافیوں کے ساتھ روئیہ بھی ٹھیک نہیں ہے
حالات کے نزاکت کو دیکھتے ہوئے صوبائی پولیس سربراہ ڈی پی او سوات کو معطل کردے اور انسانیت اور حقوق العباد رکھنے والے ڈی پی او کو سوات تعینات کردے ، واضح رہے کہ موجودہ ڈی پی او سوات کے سوات میں ڈیوٹی کے دوران خطرناک جرائم میں پے پناہ اضافہ ہوچکا ہے اور ضلع بھر میں ٹاگیٹیڈ کیلنگ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے ، سوات میں کسی بھی وقت ڈی پی او سوات کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔
488 total views, no views today


