مٹہ (سوات نیوز ڈا ٹ کام ۔ 24ستمبر 2017 ء ) مٹہ کے علاقہ سخرہ میں جائیداد کے تنازعے پر دیور نے سابقہ بھابھی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا،پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ کالاکوٹ سخرہ میں ملزم شاہ زرین ولد بابوزئی نے جائیدداد کے تنازعے پر اپنی سابقہ بھابھی 48سالہ مسماۃ وزیرہ پر فائرنگ کر دی جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے رپورٹ درج کر لی ہے۔
1,370 total views, no views today
Comments



