سوات ،سوات میں عالمی یوم جنگلات منایا گیا چیف کنزر ویٹر محکمہ جنگلات ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ جنگلات سے علاقے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی الودگی کا بھی خاتمہ ہوتا ہے ،سیدو شریف میں عالمی یوم جنگلات کے موقع پر منعقدہ واک سے خطاب کے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی خوبصورتی اور ماحولیاتی الودگی کے خاتمے کیلئے جنگلات نہایت ہی اہم کردار ادا کرتے ہیں
اور ہماری کوشش ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کو ایک سرسبز و شاداب علاقہ بنایا جائے جس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور صوبائی حکومت اس سلسلے میں بھرپور تعاون کر رہی ہے اور تمام تر وسائل فراہم کر رہی ہے انہوں نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ جنگلات کے تحفظ اور اسکی بحالی کیلئے کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں اور اس سلسلے میں نی کسی کے ساتھ کوئی رعایت کریں اس موقع پر ثناء اللہ خان کی قیادت میں شگئی سے گلی باغ تک واک بھی کیا گیا اور شرکاء نے عالمی یوم جنگلات اور جنگلات کے تحفظ کے بینر اٹھا رکھے تھے ۔
419 total views, no views today


