سوات، اے سی تحصیل بحرین کا سول ہسپتال کالام پر چھاپہ، ڈاکٹر اور دیگر عملہ غائب، ڈاکٹر اور دیگر عملے کی غیر حاضری کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا ،گزشتہ دن اے سی بحرین نے سول ہسپتال کالام پر اچانک چھاپہ مارا ،چھاپے کے دوران ہسپتال سے ڈاکٹر سمیت دیگر عملہ غائب پایا گیااس موقع پر اے سی بحرین عارف خان یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر حاضر ڈاکٹر اور دیگر عملے کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ موقع پر موجود علاقہ عوام نے میڈیا کو بتایاکہ ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر کافی عرصے سے غیر حاضر ہے
نرسوں نے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے کواٹروں میں پریکٹس شروع کردیا ہے ہسپتال میں مریضوں کی تماداری کو اپنی توہین سمجھتی ہیں ہسپتال ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ سے ہسپتال میں مریضوں کو دینے کے لیے سرنج تک نہیں بار بار اطلاع دینے کی باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا ہے۔
419 total views, 1 views today