سوات، سوات کے حلقہ پی کے86سوات سے تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے ڈاکٹر حیدرعلی نے کامیابی کے بعد دوبارہ انگلینڈ چلے گئے ،عوام میں دوبارہ مایوسی کی فضا پھیل گئی ،سوات کے حلقہ پی کے86سوات پر 24اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں اس بار تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے ایم پی اے ڈاکٹر حیدرعلی نے دوبارہ انگلینڈ کا رخ کرلیا ہے
اور ذرائع کے مطابق وہ دو روز قبل ہی انگلینڈ چلے گئے ہیں اس سے قبل جب وہ اے این پی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے تو بھی ذیادہ تر وقت انگلینڈ میں گذارہ کرتے تھے،ایم پی اے ڈاکٹر حیدرعلی کی انگلینڈ روانگی کے بعد نہ صرف کارکنوں بلکہ حلقے کے عوام میں مایوسی پھیل گئی ہے ۔
399 total views, 1 views today
Comments