سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام) سوات میں ڈینگی بخار نے نو سالہ بچے کی جان لے لی، مقامی ذرائع کے مطابق نو سالہ انعام اللہ ولدشاد علی خان سکنہ کس گودھا ارچالئی کو گزشتہ روز تیز بخار ہوا، جس کو سینٹرل ہسپتال سیدو شریف لایا گیا، تاہم بخار سے افاقہ نہ ہونے کی وجہ سے معصوم بچے کو ایل ار ایچ پشاور منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج خالق حقیقی سے جاملا، معصوم بچے کی لاش کو جب ابائی علاقہ پہنچایا گیا تو ہر طرف کہرام مچ گئی،انعام اللہ کی نماز جنازہ سہ پہر دو بجے ابائی گائوں میں ادا کر دی گئی ، واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ سوات اور محکمہ صحت نے ڈینگی سے بچانے کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے ، سال دو ہزار چودہ میں ڈینگی نے ایک سو سے زائد افراد کی زندگی سوات میں چھینی تھی۔
1,687 total views, no views today



