مینگورہ( سپورٹس رپورٹ )ای پی ایس اور پی پی اے ایف کے زیر اہتمام پی پی آر پراجیکٹ کے تحت آمن کے فروغ کیلئے ایل ایس او نوے سحریونین کونسل ہزارہ کے تحت فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔ٹورنامنٹ میں تحصیل کبل سے سولہ رجسٹر ڈ ٹیموں نے حصہ لیا ۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ بانڈئی الیون اور انگار گل جبہ کے درمیان کھیلا گیا ۔جس میں انگار گل جبہ نے ایک صفرسے برتری حاصل کی ۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ای پی ایس کے پروگرام منیجر مسرور احمد نے کھیلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلاڑی امن کی سفیر ہوتے ہیں سوات میں کشیدگی کے دوران یہاں کی ہر کھیل سے وابسطہ کھیلاڑیوں نے کھیل کے میدان آباد رکھے اور کھیل کے ذریعے سوات کی باسیوں کو حوصلہ دیا اور ان گھٹن ماحول میں ہزاروں شائقین کھیل کے چہروں کو رونقیں بخشی ۔
1,688 total views, no views today



