سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ۔ 26ستمبر 2017ء ) سوات میں دو لڑکیوں سمیت تین بچے ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق ، پانچ خواتین سمیت 14 افراد ڈینگی سے متاثر، ہستپا ل عملہ لا علم ، ڈینگی کے پہنچنے کے اطلاع پر تحصیل ناظم اکرام ، اے سی شہاب خان کے ہمراہ پہنچ گئے ، ڈینگی اُڑان بھرتے ہوئے سوات پہنچ گیا ہے اور خاندانی زرائع کے مطابق منگلور کے بالائی علاقے سرسردارے اکا معرف کے 12سالہ رہائشی سلمیٰ دختر روزی خان اور سترہ سالہ رہائشی نزاکت دختر گلا خان ڈینگی کے وجہ جان بحق ہوگئے ، انکے رشتہ دار صابر نے میڈیا کو تبایا کہ دونوں مریضوں کو سیدو شریف ہسپتال میں لایا گیا تھا لیکن ڈاکٹروں نے اگلے روز انکو فارغ کیا جبکہ سلمیٰ ہسپتال میں جانب بحق ہوگئی ، ادھر تحصیل کبل کے 9سالہ انعام اللہ ولد شاد علی جان ڈینگی کے وجہ سے پشاور میں داخل تھا جو وہاں پر جان کی بازی ہار گیا ، انکی لاش علاقے مین منتقل کری گئی جبکہ شاہدرہ کے علاقے محلہ بسم اللہ میں ایک ہی گھر میں 11افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں گھر کا سربراہ عبدالقیوم ، صدیق الرحمن ، حیات چمن ، عزیز الرحمن ، قوی رحمن اور پانچ خواتین شامل ہے ، ادھر اطلاع ملتے ہی تحصیل ناظم اکرام خان اور اے بابوزئی شہاب خان ہسپتال پہنچ گئے اور ایم ایس اور عملہ کو طلب کرکے کل تک جواب طلب کرلیا اور کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے تمام تر کوائف اکٹھے کئے جائیں اور عوام کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائیں ۔
1,652 total views, no views today



