سوات ، ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ سوات کے حدود میں ضلعی محکموں کے افسران اسسٹنٹ و ایڈیشنل کمشنرز عوامی مشکلات کے ازالے اور مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ، حکومت کی عوام کو بنیادی سہولیات اور ریلیف کی فراہمی کیلئے جاری مشن کو پورا کرنے کے لیے ہم سب پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ، وہ گزشتہ روز اپنے دفتر سیدو شریف میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے ،
اس اجلاس میں محکمہ خزانہ کے افسران ، اسسٹنٹ کمشنرز ، سی ایم اوز ، محکمہ پلاننگ ، ڈسٹرکٹ کونسل سوات کے سی سی او احسان اللہ خان ، محکمہ تعلیم ، صحت اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے ، ترقیاتی کاموں ، عوامی مفاد کے سہولیات کی فراہمی صوبائی حلقوں میں مختلف کاموں اور دیگر کے حوالے سے محمود اسلم وزیر نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی بھی رکاوٹ کو برداش نہیں کیا جائیگا ، افسران کاموں کی ہفتہ وار احتساب کے لیے اپنے اپ کو تیار رکھیں ، انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مقصد صرف اور صرف عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انکی خدمت کرنا ہے ، ملنے والی شکایات کا فوری اور سو فیصد ازالہ کیا جائیگا اور متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف بلا عذر کارروائی ہوگی ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سوات کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات اُٹھا رہی ہے ، یہاں کے عوام کے مشکلات کے ازالے کیلئے محکموں کو کارکردگی دکھانا ہوگی ، انہوں نے کہا کہ سوات کے سات تحصیلوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے ممبران اسمبلی کی سفارشات کی روشنی میں اسکی تکمیل معیاری اور فوری کرانے کیلئے سختی سے اقدامات کئے جائیں گے ، اس موقع پر سی سی او احسان اللہ خان اور سی ایم اوز نے مختلف ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس کو بریف کیا ۔
417 total views, no views today


