مٹہ (سوا ت نیوز ڈاٹ کام)گاؤں سیجبن میں سوزکی کی ٹکر سے ایک شخص جان بحق پولیس نے رپورٹ درج کیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ کی علاقہ سیجبن میں ایک سوزکی نے مسمی محمد رحیم ولد بکت شیروان کو ٹکر ماردی جس سے مذکورہ شخص موقع پر جان بحق ہوا مقتول کی لاش مٹہ ہسپتال لانے کی بعد اپنے ورثاء کے حوالے کیا گیا پولیس نے رپورٹ درج کیا ہے
علاقہ بارو نوخارہ میں مبینہ ملزمان اکبر علی اختر علی ولد صنو بر نے دس سالہ بچے ساجد والد شہزادہ پر چاقوں کی پے درپے وار کرکے شدید زخمی کردیا جن کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال پہنچا دی گئے دریں اثناء شاہ نگواٹئے مٹہ میں بھی دو افراد شیر عالم اور ظاہر شاہ کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں دونوں زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال لائے گئے پولیس نے رپورٹ درج کیا ہے
خریڑئی میں مسمی سرنزیب ولد ہارود کے گھر اس وقت گر گیا جب گھر میں تعمیراتی کام جاری تھا گھر گرنے کی وجہ سے مسمی سرنزیب اور انورزیب زخمی ہوگئے جن میں سرنزیب زیادہ زخمی ہونے کی وجہ سے مٹہ ہسپتال سے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے
1,570 total views, 2 views today