سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)سوات کے پہاڑی گائوں شلتالو سے لاپتہ ہونے والا کمسن بچہ خود بخود گھر پہنچ گیا، علاقہ اور والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئیں، بچے کو دیکھنے کیلئے علاقہ بھر سے عوام امڈ ائے ، پولیس ذرائع کے مطابق دو دن قبل عبداللہ ولدمحمد امین سکنہ شلتالو منگلور لاپتہ ہوگیا تھا، جس کی ایف ائی ار منگلور پولیس سٹیشن میں درج کی گئی تھی، تاہم اج تین سالہ عبداللہ گھر کے قریب نظر اگیا، جس کو دیکھ کر والدین خوشی سے نہال تھے، بچے کی واپسی سن کر علاقہ بھر سے عوام امڈ ائے جبکہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، بچے کی واپسی کے بعد پولیس نے تفتیش مزید تیز کردی ہے۔
1,584 total views, no views today
Comments



