بریکوٹ( ریاض احمدسے)لنڈاکے چیک پوسٹ پر بھاری کھیپ میں چرس برآمد ،ملزمان گرفتار مقدمہ درج کرکے مزید انکشافات کی توقع،ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سید زمان شاہ نے ایس ایچ او غالیگے رحیم خان،لنڈاکے چیک پوسٹ کے انچارج کلیم جان کے ہمراہ میڈیا کو بریفینگ دیتے ہوئے کہاکہ ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج اختر حیات خان ،ڈی پی او سوات اعجاز خان کے خصوصی ہدایات پر جرائم کے خلاف ایک خصوصی مہم شروع کردیا ہے ،سوات کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور پولیس کی باریک بینی سے چیکنگ کی بدولت گذشتہ روز لنڈاکے چیک پوسٹ پر پشاور سے سوات آنے والی فلائنگ کوچ میں ملزمہ مسماۃ (ث)زوجہ ریاض ساکن دلہ زاک روڈ پشاورسے اس کے سامان میں شامل ٹی وی کے اندر سے 8000گرام چرس برآمد ہوئی اسی طرح ایک دوسرے کاروائی میں ملزم عابدرضا ولد بن یامین ساکن خیبر ایجنسی سے تلاشی کے دوران بیگ سے 2000گرام چرس برآمد ہوئی ۔پولیس نے دونوں کاروئیوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا ۔ڈی ایس پی سید زمان شاہ نے کہاکہ لنڈاکی چیک پوسٹ پر
قلیل مدت میں بڑی اہم کامیابیاں ملی ہیں ۔ایس ایچ او رحیم خان اور لنڈاکے چیک پوسٹ کے انچارج کلیم جان اور اس کی ٹیم علاقے میں جرائم کے خلاف اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
1,808 total views, no views today



