مٹہ (رحیم خان سے )مٹہ اشاڑی بازار میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر لگنے والی اگ نے لاکھوں روپے کا نقصان کیا تین دوکانوں میں لگنے والی اگ نے سب کچھ راکھ میں بدل 20لاکھ روپے کا نقصان ہوا دی عوامی نیشنل پارٹی مٹہ تحصیل کے صدر اور ضلعی کونسلر قاسیم خان تاجر یونین مٹہ کے صدر اور جنرل سیکرٹری موقع پر پہنچ کر متاثرہ دوکاندار کیساتھ اظہار ہمدردی کی حکومت اور دیگر ذمہ داروں سے متاثرہ دوکاندار کیساتھ مالی تعاون کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم وجوہات کی بناء پر اشاڑی بازار مین مسمی ہارون الرشید کے تین دوکانوں میں اگ لگ گئی جس سے دوکانوں میں موجود تمام سامان جل کر راکھ کی ڈھیر بن گئی اور متاثرہ دوکاندار کے مطابق انکے 20لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوچکا ہے دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے مٹہ تحصیل کے صدر اور ضلعی کونسلر قاسیم خان متاثرہ جگہ کا دورہ کیا اور متاثرہ دوکاندار کیساتھ اظہار ہمدردی کی او ربحالی کیلئے بھر پور کوشش کرنے کی یقین دیانی کی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ متاثرہ دوکاندار کیساتھ مالی مدد کریں ادھر تاجر یونین مٹہ تحصیل کے صدر جہان نواب خان اور جنرل سیکرٹری عبدالعزیز نے بھی اشاڑی بازار پہنچ کر متاثرہ دوکاندار کیساتھ دلی ہمدردی کی اور ذمہ دار احکام سے متاثرہ دوکاندار فورہ مدد کرنے کا مطالبہ کیا
1,516 total views, no views today



