سوات (سوات نیوز ڈا ٹ کام ۔ 27ستمبر 2017ء ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کا اے پی ایس کا نجو کا دورہ، گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات کا دورہ کیا اور آرمی پبلک سکول کا نجو کا افتتاح کیا۔ طلباء ،اساتذہ اور عمائدین سوات سے ملاقات کی اور کہا کہ تعلیم ہی کی بدولت ہماری قوم کی بقاء ہے۔اس موقع پر عمائدین سوات سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں قیام امن کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے اور جنت نظیر وادی سوات کو دوبارہ امن کا گہوارہ بنائیں گے مزید برآں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن کی بحالی کیلئے سوات کے غیور عوام کے بھر پور تعاون کو سراہا۔
اس خبر کے ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں : https://www.youtube.com/watch?v=owxD3QJNq28
1,298 total views, 2 views today
Comments