اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں حکمران جماعت کو اڑاکر رکھ دیں گے۔
نوازشریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک مجرم کے ملازم بنے ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر ڈالی جائے۔حکمرانوں نے کرپشن کیلئے اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔ نوازشریف جعلسازی کو غلط سمجھ ہی نہیں رہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ابھی تو اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی بات چل رہی ہے۔ دیکھنا ہے ابھی نمبر پورے ہوتے ہیں یا نہیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا آپس میں مک مکا ہے دونوں ملی ہوئی ہیں۔ ہمیں اس الیکشن کمیشن پر اعتماد ہی نہیں۔ چیئرمین نیب نے آصف زرداری کو بچا لیا۔ ہم چاہتے ہیں نیب اور الیکشن کمیشن کے سربراہان غیر جانبدار ہوں۔2013میں تیاری نہیں تھی اب تیاری کے ساتھ الیکشن میں جائیں گے اور اکثریت سے جیتیں گے
1,276 total views, no views today



