لندن(این این ائی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو طبیعت بگڑنے پر دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی والدہ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز ان کی طبیعت بہتر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔مریم نواز نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ان کی والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریںخیال رہے کہ چند روز قبل بیگم کلثوم نواز کو تیسری سرجری کے لیے لندن کے اسپتال لایا گیا تھا اور کامیاب سرجری کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا تھا اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی تھی۔ بیگم کلثوم نواز علاج کی غرض سے لندن گئیتھیں جہاں ڈاکٹرز نے ان کے گلے میں کینسر کی تشخیص کی تھی۔ کلثوم نواز کے 3 آپریشن کیے جا چکے ہیں جو کامیاب رہے ہیں۔۔
1,284 total views, no views today



