بریکوٹ،بریکوٹ کے سیکرٹری یونین نے اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے ہڑتال جاری ہے ۔صوبائی حکومت ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے کیونکہ خیبر پختون خواہ میں سیکرٹری یونین کونسل کو گریڈ سات میں بھر تی کیا جاتا ہے اورسروس سٹراکچر نہ ہونے کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کے وقت بھی ان کا یہی گریڈ ہو تا ہے
جبکہ پنجاب میں اس پوسٹ پر تعینات ہونے والا سیکرٹری چودہ گریڈ میں بھرتی کیا جاتا ہے اور انہیں وقت گذرنے کے ساتھ ان کے گریڈ میں اضافہ ہوکر سولہ میں ریٹائرڈ ہو جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحصیل بریکوٹ کے یوسی بریکوٹ سیکرٹری شاہ جہان ،یوسی شموزئی سیکرٹری حبیب ،یوسی غالیگے غالیگے سیکرٹری ممتاز خان نے بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں کو اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ 27مئی تک ہمارا قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے اور اگر صوبائی حکومت نے ہمارے جائز مطالبات پورے نہ کئے تو اس کے بعد ہم صوبائی اسمبلی کے سامنے شدید احتجاج کر یں گے ۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسلوں میں سیکرٹری کی اہمیت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مگر ہمیں ہر دور حکومت میں نظر انداز کیا گیا ہے جو کہ ہمارے ساتھ ظلم کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ احتجاج مطالبات کے پورا ہونے تک جاری رہے گا ۔
413 total views, no views today


