مینگورہ (سوات نیوز ڈا ٹ کام ۔ 29ستمبر 2017ء ) پانڑ کے علاقہ کوترو میرہ میں ڈمپنگ گراؤنڈ کے قیام کیخلاف سوات پریس کلب تک مارچ ، احتجاجی مظاہرہ ، علاقے میں گندگی کے گراؤنڈ سے واٹر سپلائی نظام اور پینے کا صاف پانی گندہ ہونے کا خدشہ ، ٹی ایم اے حکام کیخلاف مظاہرین نے نعرے بازی کی اعلیٰ حکام سے فوری تحقیقات کا مطالبہ ، سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی کونسلر راحت علی خان ، تحصیل کونسلر زاہد خان عرف باز خان ، پی ٹی آئی کے رہنمارشید اقبال ، احمد شاہ خان اور دیگر نے کہا کہ ٹی ایم اے مینگورہ گندگی جمع کرانے اور تلف کرانے کیلئے ڈمپنگ گراؤنڈ کو ہمارے علاقے کوترو میرہ میں قائم کرنا چاہتی ہے تاہم اس پر ہمارے تحفظات اور خدشات ہیں ہم ہر گز کوترو میرہ میں ڈمپنگ گراؤنڈ کے قیام کو تیار نہیں اس موقع پر مظاہرے کے بعد مظاہرین نے پریس کلب سے ایم پی اے فضل حکیم کی گھر کی طرف روانہ ہوئے اور وہاں پر دھرنا بھی دیا ہے واضح رہے کہ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج کیا اور ڈمپنگ گراؤنڈ کو کہیں اور منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ۔
ویڈیو رپورٹ دیکھئے
1,644 total views, no views today



