مینگورہ (سوات نیوز ڈا ٹ کام ۔ 29ستمبر 2017ء ) اپنے مطالبات کے حق میں اساتذہ کا سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، شدید نعرہ بازی ، آل ٹیچرز گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا کے ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں احتجاج پروگرام کے پہلے مرحلے میں بازوں پر سیاہ پٹیاں اور علامتی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے تاکہ اساتذہ کرام کے جائز مطالبات حکومت کی ایوانوں تک پہنچا سکیں ، ٹیچرز کے صوبائی قائدین نے صوبائی حکومت کے ایما پر اپنا احتجاج اس وجہ سے ملتوی کیاتھا، کہ صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اساتذہ کے تمام مطالبات منانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن متعد د اجلاسوں کے ابوجود کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہ ہوسکا ، جس کی وجہ سے اساتذہ کرام کو دوبارہ ہڑتال پرمجبور کئے گئے لہٰذا آج کے علامتی واک کا مقصد اپنا شدید احتجاج کو ریکارڈ کرانا ہے ،اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے میاں شاہ سید چےئرمین آل ٹیچرز گرینڈ الائنس ، میاں نور بادشاہ صدر آل ٹیچر گرینڈ الائنس ضلع سوات ، عمران علی خان ، محمد ظاہر شاہ اور حافظ محمد علی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے درجہ ذیل مطالبات کا جلد ازجلد نوٹیفکیشن جاری کیاجائے ، مجوزہ ایجوکیشن سروس ایکٹ دو ہزار سترہ کوہم مستر د کرتے ہیں ، لہٰذا اس کو جلد از جلد واپس لیاجائے ، بغیر کسی شرط کے اساتذہ کو دوسرے صوبوں کی طرح ٹائم سکیل دیاجائے ، ٹیچنگ الاؤنس کا اجرا جلد ازجلد کیاجائے ، چار ج الاؤنس میں اضافہ کیاجائے ، کنونس الاؤنس کی کٹوتی دوران چھٹیوں کے بند کیاجائے ، این ٹی ایس اساتذہ کومستقل کیاجائے ، ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ہاؤسنگ سکیم سے اساتذہ کرام کو ارزاں نرخوں پر پلاٹ فراہم کیاجائے ، ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تمام فنڈز کے ایڈیٹ کیاجائے ، اور تمام ممبران کے علم میں لایاجائے، ملاکنڈ ڈویژن ہر قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیاجائے ، اس لئے تمام سرکاری ملازمین سے ٹیکس کے غیر قانونی کٹوتی بندکیاجائے۔
1,590 total views, no views today



