سوات ،قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیر مین افتاب احمد خان شر پاو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مکمل طور ناکام کارکردگی صفر بٹہ صفر ہے ، صوبائی حکومت کا نیا پاکستان کرپشن کے کاتمہ ،تبدیلی کے بلند بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، سرکاری اداروں میں بے جا مداخلت ، میر ٹ کے خلاف ورزیاں جاری ہے ، صوبائی حکومت کا ایک سال پورا ہونے کو ہے ، تبدیلی کہاں ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ابوہا میں قومی وطن پارٹی کے ضلعی رہنما صدیق علی خان کی بھابھی کے وفات پر فاتحہ خوانی کے موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کر ت ہوئے کیا ،
اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمن نونو ، مرکزی کلچرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عالم خان سابق ضلعی صدر شیر بہادر ذادہ خان ۔ حلقہ پی کے 81 کے ارگنائزرحاجی عمر زادہ خان ، حلقہ پی کے ا81 کے سابق سینئر نائب صدر فضل ودود باچا، سابق ناظم یونین کونسل غالیگے عبد الوہاب خان ،یونین کونسل غالیگے کے چیرمین گل رحمن خان ۔ تحصیل بریکوٹ کے سابق صدر رحم غفران خان ، ڈاکٹر سردار شاہ زرین خان ، ودیگر کارکنان کثرتعداد میں موجود تھے ، انہوں نے کہاکہ اگر موقع ملا ، تو عوام کو روزگار فراہمی الین ترجیح ہے ، روزگار فراہمی کیلئے ماحول پیدا کر نے ضرورت ہے ، اور موجودہ حکومت کے پاس روزگار فراہم کر نے کا فارمولا نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت قومی وطن پارٹی کے وزرا پر کرپشن کا الزام لگا کر تاحال ان کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ، حالانکہ اس سے قبل ان کے خلاف کر پشن کے خبر یں گردش کر رہے تھے ، مگر انہوں نے قومی وطن پارٹی کے وزرا پر کر پشن کا الزام لگا کر ہاتھ صاف کر دیا ، انہوں نے کہا کہ عوام کو روزگار فراہمی کیلئے سرکاری سطح پر انڈسٹریاں ، قائم کر نا چائے ، تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روز گار فراہم کر نا ان کا حق ہے ، اگر قومی وطن پارٹی کے ممبران اور وزرا کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کر نا کر پشن ہے ، تو ہم یہ کر پشن بار با ر کر ینگے ، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام نے مخدوش حالات مٰیں بے قربانیاں دی ہیں ، لیکن سوات کے عوام کو ان کے قربانیوں کا صلہ نہیں دیا گیا ، جو سر اسر ظلم و زیا دتی ہے ، سوات میں اب سیاحت کو موسم شروع ہو چکا ہے ، سوات کے سٹرکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں ، سوات کے عوام کے تقریبا 40 فیصد عوام کا انحصار سیاحت پر ہے ،انہوں نے کہا کہ پختوں قوم ایک سازش کے تحت بدنام کیا جارہا ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب ذیادہ نقصان پختوں قوم کا ہوچکا ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا ایک سال پورا ہونے کے باوجود صوبے میں ترقیاتی کاموں اور میگا پر اجیکٹس کا کوئی اثار نہیں ہے ، انہوں سوات میں گوچی پر ٹیکس کے حوالے سے کہا کہ ملاکنڈ ڈویثرن ٹیکس فری زون ہے ، یہاں پر گوچی پر ٹیکس لگانے یہاں کے غیر یب عوام کے ساتھ سراسر ظلم وذیادتی ہے ، اس کے ہم بھر پور مخالفت کر تے ہیں ، اخرمیں انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ پارٹی کو مزید فعال اور مستٓحکم کر نے تمام توانائیاں بروئے کا ر لائیں ، اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچا ئیں ،
386 total views, 1 views today