اسلام آباد(ڈیسک نیوز) سیکیورٹی خدشات کے باعث ملک بھر کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آج ملک بھر میں 9محرم الحرام کے جلوس نکالے جارہے ہیں جس میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس کو بند رکھا گیا ہے۔موبائل فون سروس صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک بند رہے گی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کراچی،لاہور،پشاور،کوئٹہ،فیصل آباد،ملتان،سرگودھا،سکھر،حیدرآباد اور حساس قرار دیے گئے شہروں میں موبائل سروس بند ہے۔موبائل فون سروس کی بندش سے شہریوں کامواصلاتی رابطہ منقطع ہے جس سے انہیں رابطوں میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
2,074 total views, no views today
Comments



