سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ ملوک اباد میں وی ڈی سی شاہد کے بیٹے محسن پر فائرنگ، فائرنگ سے محسن زخمی ، سیدو شریف ہسپتال میں داخل، پولیس زرائع کے مطابق صبح دس بجے کےقریب ملوک اباد میں ویلج ڈیفنس کمیٹی کے رکن شاہد کے بیٹے محسن پر فائرنگ ہوئی، جس میں وہ پائو ں پر زخمی ہوئے ، ملزموں کی تلاش کیلئے تحقیقات کی جارہی ہے، جبکہ محسن کو علاج کیلئے سنٹرل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس نے گولی کے خول اور دیگر اشیائ اکھٹی کرلی ہے، جبکہ مزید تفتیش تاحال جاری ہے۔
1,511 total views, no views today
Comments