مٹہ سوات(نما ئندہ رحیم خان)یونین کونسل آشاڑے مٹہ سوات میں کارنر میٹنگ سے سابق تحصیل امیر مولانا عبید اللہ‘پی کے84کے متوقع امیدوار عبدالغفار آف سین پوڑہ‘سابق جنرل سیکرٹری خورشید خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی اور لادینی قوتیں اسلام اور پختونوں کے دشمن ہیں ان قوتوں نے افغانستان‘پاکستان‘عراق‘لیبیا‘شام اور اب برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی ہے اور مختلف ادوار میں مختلف تنظیموں کے ذریعے مسلمانوں کو بدنام کئے ہیں۔لادینی قوتیں دہشت گردوں کو سپورٹ کررہے ہیں اور مدارس کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔ان طاغوتی قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے جے یو آئی کا ساتھ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی مغربی ایجنٹوں کا کردار اداکرنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 8اکتوبر کا جلسہ طاغوتی قوتوں کی تابوت پر آخری کیل ثابت ہوگاانہوں نے گراسی گراؤنڈ میں ہونے والے جلسہ عام کے لئے تمام عوام الناس کو دعوت کی اپیل کی۔
1,711 total views, no views today



