سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)ضلع سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ کے گائوں فقیرہ میں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے گھر میں اگ بھڑک اٹھی، پولیس ذرائع کے مطابق سلیم ولد مومن خان سکنہ گائوں فقیرہ کے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بنائ پر اچانک اگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنے لپیٹ میں لے لیا، مقامی افراد نے اپنی مدد اپ کے تحت بہت کوشش کی لیکن وہ اگ پر قابو نہ پاسکے، اگ کی وجہ گھر راکھ میں بدل گیا، جس سے لاکھوں روپے نقصان اٹھانا پڑا، پولیس ذرائع کے مطابق اگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
1,330 total views, 2 views today
Comments