سوات(رحیم خان سے)تحصیل مٹہ میں ویلج ناظمین کمیٹی کے انتخابات مکمل، شیربہادر علی نے 24 ووٹ لیکر مقابلہ جیت لیا، اتوار کے روز ہونے والے الیکشن میں تحصیل مٹہ کے تمام ویلج ناظمین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ناظمین کمیٹی کے الیکشن کیلئے دو امیدوار شیربہادر علی اورعزیز خان کے درمیان مقابلہ تھا، جس میں بہادر علی نے 24 جبکہ عزیز خان نے 23 ووٹ حاصل کرکے صدارت جیتلی، جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے صدر علی نے بھی 24 ووٹ حاصل کرکے نشست جیت لی، انتخابات پرامن انداز میں ہوئے ۔
1,833 total views, no views today
Comments



