سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)جمیعت علمائ اسلام کے مرکزی رہنما مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ عوام کی ووٹ انتہائی اہمیت رکھتی ہے، اس سے پاکستان صحیح راستے یا غلط راستے پر گامزن ہوسکتا ہے، انے والے الیکشن میں عوام ان لوگوں کوووٹ دیں جو پاکستان کو محفوظ ، پرامن اورترقی یافتہ ملک بنائے ، اختیار جب تک پارلیمنٹ کے پاس نہیں ہوگا، کبھی طالبان کبھی داعش اور کبھی کوئی اور اس ملک کی حالات کیساتھ کھیلتا رہے گا، ان خیالات کااظہار انہوں نے قاری محمود پلازہ مٹہ میں ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ ہر کام فوج نہیں کرسکتی ہے، فوج فوجی مہمات کیلئے بنی ہے، جبکہ جمہوری حکومت عوام ، ملک کی ترقی کیلئے کام کرتی ہے، انہوں نے فوج کی حکومت کو جمہوری حکومت سے ناقص قرار دیدیا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی ووٹ انہتائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستانی علمائ کرام کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرے یہ وہ لوگ جو پاکستان کو مستحکم کرسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ جب تک علمائ کے پاس اختیار اور اقتدار نہیں ہوگا اس وقت تک پاکستان کے مشکلات ختم نہیں ہوسکیں گے، لہذا عوام ووٹ کے ذریعے اقتدار علمائ کرام کے حوالہ کردیں تاکہ پاکستان کے سارے مشکلات ختم ہو سکیں۔اٹھ اکتوبر کو بھر پور قوت کا مظاہرہ کریں، تاکہ باطل قوتوں کو معلوم ہو کہ سوات اور پاکستان کے عوام باطلوں کیخلاف دیوار بن گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان پر شدید تنقید کی کہ وہ نوجوان طلبائ طالبات کو اکٹھے بیٹھا رہے ہیں تو وہ کیا اچھے لوگ ثابت ہونگے، اپ خود فیصلہ کریں۔
2,673 total views, 2 views today