سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں،سیاحت سے سوات کو بہت زیادہ ترقی ملیں گے۔ فضاگٹ سوات کا سیاحتی مقام ہے ،یہاں فیملی پارک تعمیر ہونے سے دریائے سوات کنارے پرسکون ماحول میں سیاحت کو فروغ ملے گا ۔ سوات کے عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دی اور ان کے محرومیوں کا آزالہ کیا جائے گا ۔وہ جمعہ کے روز فیملی پارک فضاگٹ کے تفصیلی دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔فضل حکیم خان نے کہاکہ نیاپارک مکمل طور پر تیار ہے جبکہ افتتاح جلد ہی ہوگا اور فیملی کیلئے کھول دیا جائے گا ،سوات میں دو فیملی پارک ہونگی ایک سیدوشریف میں ہے اور دوسرا یہ نیا بننے والافضاگٹ فیملی پارک ہے ۔ فیملی پارک میں درجنوں گاڑیوں کیلئے کارپارکنگ کے سہولت سمیت تمام تر سہولیات سے آراستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ پر کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں ۔پی کے 80میں مزید پارک بنائے جائیں گے۔اس موقع پرضلعی کونسلر شوکت علی ،پی ٹی آئی ممبران ،ناظمین ،کونسلرزاور کارکنان سمیت عوام بھی موجود تھے ۔چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے سوات کے خوبصورت سیاحتی مقام فضاگٹ میں نئی فیملی پارک کے معیاری کام پر خوشی کا اظہار کردیا۔
1,883 total views, 2 views today